راولپنڈی(مہم نیوز)پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید دونوں پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید عظمت رسول اور محسن جٹ کو آبائی گاؤں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کے گھناؤنے اقدام کو شرمناک عمل قرار دیا۔

