شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 خوارج ہلاک
راولپنڈی(مہم نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 7 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بھرپور عزم اور پیشہ ورانہ جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس سے دہشت گردوں کے لیے علاقے میں کارروائی کی گنجائش محدود ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

