خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی عزمِ استحکام وژن کے تحت مؤثر کارروائیاں جاری ہیں،ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
راولپنڈی:سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
آپریشن کےدوران ہلاک ہونےوالوں میں فتنہ الخوارج کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق ہلاک دہشتگردوں کےقبضے سےغیرملکی کرنسی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں۔

