ادارتی پالیسی

ڈیلی مہم پشاور ایک خبری ادارہ ہے جس کا مقصد قارئین تک درست، بروقت اور غیر جانبدار خبر پہنچانا ہے۔ ہماری ادارتی پالیسی کے بنیادی اصول درج ذیل ہیں۔

1. درستی اور تصدیق

ہم خبر شائع کرنے سے پہلے اس کے ذرائع کی تصدیق کی کوشش کرتے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاع کو واضح طور پر "غیر مصدقہ” لکھا جاتا ہے۔

2. غیر جانبداری

ہم کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخصیت کی طرف داری نہیں کرتے۔ خبر اور رائے کو الگ رکھا جاتا ہے۔ کالم اور تجزیے لکھنے والے کی ذاتی رائے ہوتے ہیں، ادارے کی رائے نہیں۔

3. ذرائع کا احترام

جہاں کسی دوسرے ادارے کا مواد استعمال ہو، وہاں اس کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ ہم دوسروں کا مواد بغیر اجازت اپنے نام سے شائع نہیں کرتے۔

4. تصاویر اور ویڈیوز

تصاویر اور ویڈیوز صرف انہی صورتوں میں شائع کی جاتی ہیں جب ان کے حقوق ہمارے پاس ہوں یا ان کا حوالہ دیا گیا ہو۔

5. حساس خبریں

جرائم، حادثات اور حساس موضوعات پر خبر دیتے وقت متاثرین کی عزت اور پرائیویسی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ نابالغ بچوں اور متاثرہ خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی جاتی۔

6. غلطی کی درستی

اگر کوئی خبر غلط ثابت ہو تو ہم اسے جلد از جلد درست کرتے ہیں اور ضرورت ہو تو وضاحت شائع کرتے ہیں۔

7. شکایات اور اصلاح

کسی خبر پر اعتراض یا اصلاح کے لیے ہم سے رابطہ کریں

ای میل: dailymuhim77@gmail.com

8.اشتہارات

اشتہارات اور سپانسرڈ مواد کا ادارتی فیصلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔