سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کے خلاف ایک لاکھ یمنی فوج کے ساتھ بڑی کارروائی کی تیاری کرلی،
یمنی افواج کی زمینی پیش قدمی کو سعودی فضائیہ کی سپورٹ حاصل ہوگی۔
سعودیہ کے اتحادی ملک اس کارروائی میں کوئی براہ راست کردار ادا نہیں کریں گے۔
آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے اہم شپنگ روٹس کو حوثیوں سے آزاد کروانے کے لیے پہلا آپشن باب المندب کے گرد محدود حملے کا ہے۔
دوسرا آپشن البیضا، مارب، تعز اور الجوف کے صوبوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر مربوط حملے کرنا ہے۔

