فائل فوٹو
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر میکرون
پیرس(ویب ڈیسک)فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا جس میں انہوں نے فرانس میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں اور فسادات کی وجہ مسلم تارکین وطن کو قرار دیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے فرانس میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور فسادات کی وجہ مسلم تارکین وطن کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔
فرانسیسی صدر نے اس بیان کو مکمل طور پر غلط اور ’احمقانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی رہنما اپنے سیاسی مقاصد اور انتخابی مفادات کے لیے فرانس کے حالات کو استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہستر اکتوبر کو فرانس میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، ایندھن کی قیمتوں اور تعلیمی فنڈز کے حصول کے لیے حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا جو بعد میں بعض عناصر کی لوٹ مار کی وجہ سے پرتشدد فسادات میں تبدیل ہو گیا تھا، تاہم صدر میکرون نے واضح کیا ہے کہ ان واقعات کو تارکین وطن اور اسلام پسندوں کے حملے کے طور پر پیش کرنا حقائق کے منافی ہے۔

