ایشین گیمز کرکٹ فائنل: حسن نواز کی جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل نہ دلوا سکی۔
حسن نواز نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
نشین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بناسکی۔

