پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ایلنگ اسٹرائیک-III نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں اختتام پذیر ہوگئی
پاک فوج اور انڈونیشین فوج کے درمیان دوطرفہ انسداد دہشت گردی مشق ’ایلانگ اسٹرائیک-III‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق کا آغاز 9 نومبر 2026ء کو ہوا تھا۔
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کے دوران انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل ڈرلز اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافے پر توجہ دی گئی۔
مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کی عکاسی کرتی ہے اور دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

