ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دالکران کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دالکران کی ملاقات۔
راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دالکران نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے گہرے تاریخی، ثقافتی اور سٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کی مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔
4سال تک سسٹم کے ثمرات سمیٹنے اور 27ویں آئینی ترمیم کا کریڈٹ لینے کے بعد پیپلز پارٹی کا نیا سیاسی بیانیہ بڑے دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے، سلمان غنی
اس موقع پر ترک فضائیہ کے کمانڈر نے دو طرفہ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

