گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اگر ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔
اسلام آباد(مہم نیوز)نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا جب صوبے کی صورتحال ایسی ہو جاتی ہے تو صدر، وزیراعظم اور دیگر ادارے سمجھیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اگر ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی ہے تو میں اکیلا ہی ان کے لیے کافی ہوں، ابھی یہ چھپ رہے ہیں، گرفتاریاں دے رہے ہیں، میں ان کی طرح بھڑکیں نہیں مارتا، جب میدان لگے گا پھرمیں ان کو دیکھ لوں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ہو رہا ہے؟ کیا پشاور میں کچھ ہو رہا ہے،کوئی کارنر میٹنگ ہوئی،کوئی بینر دیکھا، لانگ مارچ میں ہم نے صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا یہ صوابی کراس کرکے تو دکھائیں، ان کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے، یہ چاہتے ہیں مہینہ ایک مہینہ لگ جائے لیکن صوابی نہ آئے۔

