بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران 31 خوارج ہلاک
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 31 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے 3 نومبر سے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے کرم کے علاقے میں بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ ایریا سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر رکھا ہے۔
انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، مختلف جھڑپوں کے بعد 31 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔
کارروائیوں کے دوران خوارجی ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک سے غیر ملکی سرپرستی و معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

