پاکستان، تاجکستان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی تھری‘‘ اختتام پذیر
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی تھری‘‘ چراٹ کے اسپیشل آپریشنز اسکول میں اختتام پذیر ہوگئی۔
مشق کا آغاز 26 اکتوبر 2026ء کو ہوا تھا۔
مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل مشقوں اور طریقہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی سیکھنے اور بہترین عملی تجربات کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق ’’دوستی تھری‘‘ مشق پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کی عکاس ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

