انصاف ڈاکٹر فورم ہزارہ ریجن کی عمران خان ویلفیئر آرگنائزیشن کی تقریب میں شرکت
انصاف ڈاکٹر فورم ہزارہ ریجن کی جانب سے عمران خان ویلفیئر آرگنائزیشن (IMKWO) کے زیرِ اہتمام قائد عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر 5 اکتوبر کو منعقدہ پروقار تقریب میں خصوصی شرکت کی گئی، جس کی نگرانی چیئرمین IMKWO ڈاکٹر ماجد خان زیدی نے کی۔
تقریب میں انصاف ڈاکٹر فورم ہزارہ ریجن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبید خان، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر طلحہ خان، اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالقادر خان نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر تنظیم کے فعال اور متحرک ممبران کی خدمات، محنت، لگن اور فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبران میں ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
انصاف ڈاکٹر فورم کے نمائندگان نے IMKWO کی فلاحی سرگرمیوں، نوجوانوں کی خدمات اور انسانیت کی بھلائی کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا اور تنظیم کے ممبران کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب میں خدمتِ خلق، فلاحی جذبے اور معاشرے کی بہتری کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔


