شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 13 خوارج جہنم واصل
راولپنڈی:سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کارروائی سے قبل خوارج کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی رکھی گئی، جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

