کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملہ، دو اہلکار شہید
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس/واقعے کی شدید مذمت
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر دہشتگرد حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور کانسٹیبل فرہاد علی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

