مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی:سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقوں سیاہ پشت اور کلی گشتری میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

