ذرائع کا دعویٰ، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر اتفاق
وزیراعظم اور صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پراتفاق کر لیا:ذرائع
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رپورٹ آنے پر صدر مملکت اپنے اختیار کا استعمال کریں گے:ذرائع
ذرائع کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیاہے جس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے اور گورنر کی رپورٹ آنے پر آصف زرداری اپنا اختیار استعمال کریں گے ۔
دوسری جانب ایوان صدر میں وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیاہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء الّلہ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، شیری رحمان، نوید قمر،سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دی ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان جلد ملاقات متوقع ہے ۔

