شمالی وزیرستان: فورسز کی کارروائیوں میں 16 خوارج ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے علی خیل میں کارروائی کے دوران 12، میرعلی میں 2 اور دتہ خیل میں بھی 2 خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 2 افغان شہری بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے بھی 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں 43 سالہ حوالدار عصمت علی اور 32 سالہ نائیک آفتاب علی شامل ہیں۔
شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق ضلع صوابی اور شہید نائیک آفتاب علی کا تعلق ضلع مردان سے تھا، شہید جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ث

