ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی تین جامعات میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشستیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشستیں
لاہور:فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور کی یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا۔
نشستوں کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مختلف امور پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سوالات کیے، جن کے انہوں نے مدلل اور جامع جوابات دیے۔
اس موقع پر قومی و بین الاقوامی معاملات سمیت افغانستان اور خطے کی جغرافیائی سیاسی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور اس میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے جامعات کے دوروں اور براہِ راست مکالمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر طلبہ نے افواج پاکستان کو ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور پاک افواج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

