ڈی آئی جی اسلام آباد نے انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور جاری تفتیشی و آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔
افسران و جوانوں کو دہشت گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کے احکامات جاری کئے۔
اسلام آباد:تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور جاری تفتیشی و آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ لی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد کو کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی، دہشت گرد عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم تفتیشی و آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے دہشت گرد عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر بنانے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کے لیے تمام متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
بعد ازاں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم کی زیرِ صدارت اسلام آباد کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے افسران اور دیگر صوبوں کے متعلقہ افسران کے ساتھ زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں CTD کی مجموعی کارکردگی، انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات، سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور باہمی رابطہ کاری سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے، دہشت گرد، جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی موثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور ان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور اسلام آباد میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔


