پاک بحریہ کی نئی آبدوز ہانگور کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ، طویل فاصلے کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا۔
راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز پی این ایس/ایم ہانگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے اینٹی شپ کروز میزائل سے طویل فاصلے پر موجود مقررہ ہدف کو درست نشانہ بنایا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور آبدوز کی جنگی صلاحیت کو سراہتے ہوئے سمندری دفاع اور مؤثر بحری ڈیٹرنس کے لیے زیرِ آب صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم پیش رفت قومی بحری حدود کے تحفظ اور علاقائی امن کے لیے جدید اور ہر وقت تیار بحری قوت برقرار رکھنے کے پاک بحریہ کے عزم کی عکاس ہے۔
