وزیراعظم ٹاسک فورس کی اصلاحات کی بدولت کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ ایک سال میں 99 سے 69ویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔
راولپنڈی(مہم نیوز)پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری سے بندرگاہ 74 سے 56ویں پوزیشن پر آ گئی۔
کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایک سال میں کراچی پورٹ کی عالمی رینکنگ میں 30 جبکہ پورٹ قاسم کی رینکنگ میں 18 درجے بہتری آئی۔
گڈز ڈیکلریشن ریونیو میں 16 فیصد اور انکم ٹیکس وصولیوں میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
میری ٹائم اصلاحات کے مثبت نتائج کی بدولت الیکٹرانک قانونی محصولات میں 105 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔
جدید بندرگاہی سہولیات اور بہتر
نظام پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔
جہاز سازی کے خام مال اور جہازوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کے خاتمے سے مقامی شپ بلڈنگ کو فروغ ملے گا۔
نئے پورٹس، تیز کسٹمز، یکساں پورٹ ٹیرف اور بہتر لاجسٹکس سے مقامی جہاز سازی کو فروغ مل رہا ہے۔
