راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران پولیس کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، بڑی تعدادمیں ہتھیار، دھماکاخیزمواد، ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لےکر تلف کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، شمالی وزیرستان، اور کزئی اورخیبر اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سےتعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا، کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد،آئی ای ڈیز،ہتھیار،گولہ بارود اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔
