بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10کارندوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے ، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
راولپنڈی(مہم نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کارروائی کی، جس دوران فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد تین چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں علاقے موجود تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدید جھڑپ میں 10دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دہشت گرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
