پشاور(مہم نیوز)یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر بی آر ٹی پشاور کے مختلف اسٹیشنز پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
جن میں ٹرانس پشاور کے افسران، سروس پرووائیڈرز کے نمائندگان، متعلقہ عملے، شہریوں اور بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔تقریبات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری سمیت ٹرانس پشاور کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
یومِ آزادی کی خوشی میں مختلف اسٹیشنز پر کیک کاٹا گیا، جبکہ شہریوں اور بچوں نے قومی جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
اس موقع پر شرکاء نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔تقریبات کے دوران پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی جائیں گی۔
