چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں سابق آرمی چیفس سمیت بڑی تعداد میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا، فیلڈ مارشل نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی قومی استقامت مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا۔
فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے نمٹنےکے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا۔
سابق فوجیوں نے بھی پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں فوج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا۔
سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

