پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ہری ماؤ مارخور فور اختتام پذیر ہو گئی
پاکستان اور ملائیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’ہری ماؤ مارخور فور‘‘ اختتام پذیر
راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’ہری ماؤ مارخور فور‘‘ (Harimau Markhore-IV) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔

دو ہفتے جاری رہنے والی اس مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ، آپریشنل مشقوں اور طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانا اور بہترین عملی طریقوں کے تبادلے کے ذریعے جنگی مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں اشتراک مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔


