روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات،علاقائی سلامتی اور پاک روس سکیورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق روسی فیڈریشن کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
دونوں جانب سے سکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط، ادارہ جاتی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں، بالخصوص سکیورٹی کے میدان میں عملی تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

