وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد:نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے، فوج کی تعیناتی انتظامیہ کی معاونت کے لیے ہوگی، فوج شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے تعینات کی جا رہی ہے، شہریوں کے جان ومال، سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی فوج کے ذمہ ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 11 اکتوبر 2026 کو نافذ کی گئی ایمرجنسی کی مدت تک ہوگی۔ گورنر خیبر پختونخوا جی ایچ کیو سے مشاورت سے نفری کا تعین کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مل کر دستوں کی تعداد طے کی جائے گی، پاک فوج کی تعیناتی سےمتعلق حکم نامہ آئندہ گزٹ آف پاکستان پارٹ ٹو میں شائع کیا جائے گا

