پشاور:ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ای ٹی او-III پشاور کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈائریکٹر پشاور ریجن سید الامین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر ذاہد اقبال خان ای ٹی او-III اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ای ٹی او-III نے ریکوری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2026 کے دوران ریکارڈ 14 کروڑ 51 لاکھ روپے کی شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس (یو آئی پی ٹی) وصولی کی گئی، جس پر ڈائریکٹر پشاور ریجن نے ای ٹی او اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
ڈائریکٹر پشاور ریجن نے ٹیم کو ہدایت کی کہ آئندہ مہینوں میں بھی اسی جذبے، محنت اور رفتار کے ساتھ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

