راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، کور کمانڈر پشاور، شُہدا کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ـ
ہنگو میں آج خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے چھ شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی محمد عثمان عزیز شہید اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں-
شہداء کا جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا ـ
دفاع وطن کیلئے شہداءکی لازوال قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں ـ
