خیبر پختونخواہ کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے
پراولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں مؤثر کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے دستوں کی قیادت فرنٹ سے کرنے والے دو بہادر افسران اور 4 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 23 سالہ کیپٹن ابوزر فاروق، ساکن ضلع گوجرانوالہ، اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر، ساکن ضلع چکوال، شامل ہیں۔
