راولپنڈی(مہم نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، نشانِ امتیاز، نشانِ امتیاز (ملٹری)، تمغۂ بسالت نے سمندر اور کریکس ایریا میں پاک بحریہ کے یونٹس کا دورہ کرکے مشق سی اسپارک 2026ء کا جائزہ لیا۔

یکم ستمبر سے جاری دو سالہ مشق سی اسپارک 2026ء میں بحری آپریشنز کے مکمل دائرہ کار کی مشق کی جا رہی ہے، جس کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور امن کی صورتحال سے جنگی حالات میں تیزی سے منتقلی کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

بدلتے ہوئے جنگی تقاضوں کے پیش نظر رواں سال کی مشق میں انفارمیشن ماحول میں آپریشنز، ملٹی ڈومین آپریشنز اور بغیر پائلٹ نظام (Unmanned Systems) کا وسیع استعمال بھی شامل ہے۔
نیول چیف نے مشق میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور سمندر میں ناقابلِ تسخیر رہنے کے عزم کو سراہا۔

