راولپنڈی(مہم نیوز)مکہ معاہدے کے تحت پاکستان کے ممکنہ ردعمل سے متعلق سوال پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دفاعی وعدوں پر عمل درآمد کا عملی طریقہ کار عوام کے سامنے ظاہر نہیں کیا جاتا، کیونکہ فوجی کارروائیوں اور سکیورٹی سے جڑی حساس معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں شامل کسی ملک پر حملہ ہونے کی صورت میں ردعمل کی نوعیت کا فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر کریں گے۔ تینوں ممالک حالات کا جائزہ لینے کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے اور پھر اسی فیصلے کے مطابق کارروائی ہوگی۔
