پشاور(مہم نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیش اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے کہا ہے کی پسماندہ علاقوں کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا بروقت حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت، انصاف، میرٹ اور یکساں ترقی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر عوام کی ترقی اور انھیں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ڈے کے موقع پر اپنے حجرے پی کے 26 بونیر میں حلقے سے تعلق رکھنے والےعوامی وفود سے ملاقاتوں اور مختلف شمولیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر نے وفود کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی، جاری فلاحی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفود نے صوبائی وزیر کو علاقائی بنیادی سہولیات سے متعلق بعض مسائل سے آگاہ کیا، اہم ترقیاتی سکیموں پر گفتگو کی اور عوامی نوعیت کے مسائل کے فوری ازالے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور تمام علاقوں میں یکساں ترقی بانی چیئرمین عمران خان کا بنیادی وژن ہے، جسے صوبائی حکومت عملی جامہ پہنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں لانا حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کو مزید تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے مسلسل رابطہ، ان کے مسائل کا براہ راست ادراک اور فوری حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ عوامی مفاد کے تمام منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر تحصیل چغرزئی، یونین کونسل سورے گاؤں لنڈئی بازار کوٹ سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے اہم سیاسی کارکن الطاف حسین نے اپنے عزیز و اقارب اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
شمولیتی تقریب میں سابق تحصیل ناظم بابائے چغرزئی حاجی محمد شریف خان اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔
دریں اثناء صوبائی وزیر نے یونین کونسل شلبانڈئی میں مقامی مشران و عمائدین سے ملاقاتوں کے بعد محلہ بنڈ کلے میں ایک شمولیتی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں بخت زرین شاہ، زمرد شاہ، رو ہمین شاہ، طارق، اسماعیل شاہ، ساقب زرین، سہیل، اصف، فیصل، رازی مند شاہ، شفیق، سلمان، بلال، صمد، مہران سید، بخت منیر، بخت نزیر شاہ، سید وزیر شاہ، لقمان شاہ اور ظاہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔صوبائی وزیر نے شمولیت پر نئے کارکنان کوخوش امدید کہتے ہوئےمبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
