اسلام آباد(مہم نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا صہیونیت انسانیت کے لیے ایک خطرہ ہے۔
فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک، اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت اور اس پر مسلط کی گئی ہر جنگ میں صہیونی نظریے اور ریاست کا براہِ راست یا بالواسطہ کردار نظر آتا ہے۔
صہیونیت گزشتہ ایک صدی سے عالمی معاشی نظام پر اثرانداز رہی ہے۔ بڑی طاقتیں صہیونیت کے زیرِ اثر ہیں۔ہماری پیاری سرزمین ایک ایٹمی طاقت ہے، اور اللہ کے فضل و کرم سے ہماری مسلح افواج کی قوت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام افراد پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا۔
