ٹرمپ کا دعویٰ:”چین نے ایران کو ہتھیار فراہم نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، میں نے خود ان سے بات کی ہے۔
ویب ڈیسک:چین کا کرارا جواب چینی وزیر خارجہ نے سختی سے ردعمل دیتے ہوئے کہا:”یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ چین نے امریکہ کے ساتھ ایران کو ہتھیار نہ دینے پر اتفاق کیا ہے
— ہم واضح کر دیں کہ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
چینں نے نہ تو اس کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کہ وہ ایران کو ہتھیار دے رہا ہے۔
۔ہماری سیکیورٹی اور دفاعی پالیسیاں ہمارا خودمختار معاملہ ہیں، کسی بھی بیرونی ملک کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔
” سوشل میڈیا پر ردعمل:لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیان ایک بار پھر سوالوں کی زد میں آ گیا ہے اور چین کے سخت جواب نے معاملہ مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے اور بڑی طاقتوں کے درمیان بیاناتی جنگ تیز ہو رہی ہے۔
