پاک فوج کے فتح-2 توسیعی رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجرباتی لانچ
پاک فوج کا فتح-2 توسیع رینج ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے آج فتح-2 ایکسٹینڈڈ رینج (ER) ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ کیا۔
جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویانکس سے لیس یہ میزائل نظام اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فتح-2 ای آر اپنی منفرد پروازی سمت اور دورانِ پرواز راستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت کے باعث دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے توسیع شدہ فاصلے سے پاک فوج کی دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت اور آپریشنل رسائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران اور متعلقہ سائنس دانوں و انجینئرز نے کیا۔
اس موقع پر کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔
صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح-2 میزائل کے توسیع شدہ فاصلے والے ورژن کے کامیاب تجرباتی لانچ پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

