لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے چار نوجوان شہید ہو گئے۔
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب گاؤں مہنڈلہ مدارپور میں انڈین جانب سے بہہ کر پاکستان آنے والی بارودی سرنگ حادثاتی طور پر پھٹنے سے چار نوجوان شہید ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چاروں نوجوان روز مرہ معمولات کے پیش نظر گاؤں کے قریب چشمے کے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے گئے تھے کہ ان کے پہنچتے ہی حادثاتی طور پر زور دار دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں چاروں نوجوان موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
شہدا کی شناخت
شہدا کی شناخت فیضان صغیر، اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، جبکہ نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔
واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کی نوعیت اور سرحدی حد بندی واضح نہ ہونے اور انڈین جانب سے بیہ جانے والی بارودی سرنگوں کے باعث شہریوں کی جانوں اور عمومی طور پر مویشوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں، اور ایسے بدقسمت حادثات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔

