ڈپٹی کمشنر چارسدہ منصور ارشد نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا
ڈپٹی کمشنر چارسدہ منصور ارشد نے 11 نومبر سے شروع ہونے والی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
چارسدہ(عادل اعظم درانی سے) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منصور ارشد نے 11 نومبر سے شروع ہونے والی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سکول کی ایک طالبہ کو حفاظتی ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت کے اہلکاروں اور پرائیویٹ کالج ایسوسی ایشن چارسدہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور تعلیمی ادارے اس قومی صحت مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ بچیوں کو سرویکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
تقریب کے اختتام پر مہم کی کامیابی اور عوامی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

