چارباغ اور سالنڈہ منگلور بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
تحصیل چارباغ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، چارباغ اور سالنڈہ منگلور بازار میں غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں
سوات(حق نواز)ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار کی ہدایات پر تحصیل چارباغ کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر چارباغ ذاکر اللہ نے سلنڈہ منگلور بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عارضی و مستقل تجاوزات ختم کرائیں، جبکہ متعدد دکانداروں نے انتظامیہ کی ہدایات پر رضاکارانہ طور پر بھی تجاوزات ہٹا دیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسد محسود نے تحصیل میونسپل آفیسر (TMO) کے ہمراہ چارباغ بازار میں آپریشن کیا، جس کے دوران سڑکوں اور عوامی راستوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
ضلعی انتظامیہ کی دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ تجاوزات خود ہٹا کر عوامی راستے کھلے رکھیں، بصورتِ دیگر کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔


