ایکسرسائز SEASPARK-2026 کے ڈیبریف سیشن کے دوران سینئر عہدیداروں کے ساتھ نیول اسٹاف کے چیف ایڈمرل نوید اشرف
پاک بحریہ کی مشق ‘سی اسپارک-2026’ اختتام پذیر؛ بدلتے بحری پس منظر میں جنگی تیاریوں کے عزم کا اعادہ
کراچی;پاک بحریہ کی مشق ‘سی اسپارک-2026’ کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
بدلتے بحری حالات میں جنگی تیاریوں پر زور
اس مشق کا مقصد آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و اسٹریٹجک صورتحال اور بحری سیکیورٹی کے تمام تر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف نے مشق میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کی کوششوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ درپیش چیلنجز کے پیشِ نظر وسیع مشاورت اور ‘وار گیمنگ’ کے ذریعے آپریشنل منصوبوں کا مسلسل جائزہ لینا ناگزیر ہے۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ مشق کے دوران حاصل ہونے والے اسٹریٹجک اور آپریشنل حقائق سے ہم آہنگ ہو کر تصوراتی سوچ کو ازسرِ نو ترتیب دینے میں مدد ملے گے۔
نیول چیف نے میدان جنگ اور انفارمیشن ڈومین میں ردعمل دینے اور برتری حاصل کرنے کے لیے تینوں مسلح افواج کے مابین باہمی ہم آہنگی کی تعریف کی۔
مشق ‘سی اسپارک-2026’ کے انعقاد میں ‘ملٹی ڈومین آپریشنز’ (MDO) کے انضمام پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ سمندر میں کائنیٹک آپریشنز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے ‘انفارمیشن انوائرمنٹ’ میں آپریشنز (OIEs) کو بھی شامل کیا گیا؛ اس کے علاوہ Cognitive Domain کو برتری حاصل کرنے کے اہم اجزاء کے طور پر خصوصی اہمیت دی گئی۔
مشق کی اختتامی تقریب میں تینوں مسلح افواج، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور سول اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

