کوئٹہ(مہم نیوز)بلوچستان میں دہشت گردوں نے چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کے گھر پر حملہ کر دیا، امن فورس نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 13 دہشت گرد مار دیئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے آبائی ضلع نارتھ ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی شمبھانی کے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، وڈیرہ ہدایت شمبھانی کی زیر نگرانی بگٹی امن فورس نے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا۔
قبائلی ذرائع کے مطابق شہید فضل خان سب ڈویژن میں گزشتہ شب سے فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا، دہشت گردوں کی جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، تعاقب کرکے 13 دہشت گرد مار دیئے گئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے امن فورس کے ایک جوان شہید اور تین جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔
