
وزیر اعلی خیبر پختونخواکے مشیر اطلات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
پشاور(روزنامہ مہم)خیبر پختونخوا میں فارم 45 کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت قائم ہے، یہ فارم 47 کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے،
وزیراعلی کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلی پر ان کا پورا اعتماد ہے، خیبر پختون خوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین گنداپور کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے،
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ گزشتہ 3 جنرل الیکشن میں عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو بارہا مسترد کیا ہے،
اب اپوزیشن سازشوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے، خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم ہیں،
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سازشیں کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مالِ غنیمت کے طور پر کچھ نشستیں ملنے کے باوجود ان کی خواہشیں ادھوری رہیں گی،
سازشیں کرنے والوں کو۔نہ کی کھانی پڑیگی کیونکہ حکومت گرنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سب ممبران وزیراعلی کی قیادت میں متحد ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بڑے بڑے خواب دیکھنے سے گریز کریں ورنہ مایوسی کے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
خیبر پختون خوا پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ ہے عوام نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور عوام کے اعتماد کو کسی قیمت پر بھی ٹھیس نہیں پہنچایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ہمیشہ اپوزیشن بنچوں پر ہی رہیں گے انکے حکومت بننے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔