
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ یکم/دو اور پھر 2 /3 جولائی کی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کا پتہ چلایا!
پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی پراکسی ” فتنہ الخوارج” کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔ خوارج کی دراندازی کی کوشش کو بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصل جہنم کردیے گئے۔
راولپنڈی(روزنامہ مہم)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اور دو جولائی 2025 کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کا بروقت پتا لگایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس کارروائی میں تمام 30 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کر دیے گئے، جبکہ ہلاک خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پر آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت، چوکسی اور تیاری کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو روک لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو غیر ملکی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، جبکہ سیکیورٹی فورسز قوم کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔