پشاور:خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹی ٹور آف اسلام آباد نیشنل سائیکل ریس کے لئے خیبرپختونخوا کی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز گزشتہ روز ہوئے ٹرائلز کے لئے ریس صبح 10 بجے پشاور رنگ روڈ سے چراٹ ہلز 49 کلومیٹر تک تھی جس میں پشاور، مہمند ، سوات اور مردان سے 32 سائیکلسٹس نے شرکت کی ان ٹرائلز میں 6 کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا جو چھ دسمبر سے ٹور آف اسلام آباد نیشنل سائیکل ریس میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کریں گے۔
منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر فاروق، ثناءاللہ، ہارون خان، احمد زیب، نبی اللہ اور خضر حیات شامل ہیں ‘سلیکشن کمیٹی میں صدر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن انجنئیر سید شایان علی شاہ ‘جنرل سیکرٹری کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن محمد علی ‘طاہرشاہ ، شفیع اللہ اور نثار احمد شامل تھے۔
چیف آرگنائزر ریس نثار احمد کے مطابق قومی مقابلوں کے لئے خیبرپختونخوا کی ٹیم میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی قومی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔