سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر پاک فوج کا اظہارِ تعزیت
سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے، پاک فوج کا اظہارِ تعزیت
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عبدالوحید کاکڑ (ریٹائرڈ) آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کی ممتاز عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتی ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔

