ڈاکٹر عامر عبداللہ کے مطابق سوشل میڈیا ویڈیوز کی روشنی میں غیر محفوظ اسکولوں کے معائنے شروع ہوگئے ہیں
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز کی روشنی میں غیر محفوظ سکولوں کے معائنے کا عمل شروع، ابتدائی رپورٹس موصول ہونا شروع ہوگئیں، ڈاکٹر عامر عبداللہ
غیر محفوظ تعلیمی اداروں کے معائنے کی ابتدائی رپورٹس موصول ہونے لگیں
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس اور ویڈیوز کی روشنی میں غیر محفوظ سکولوں کی نشاندہی اور حفاظتی اقدامات کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ابتدائی رپورٹس بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی ٹیم نے اس اہم کام کے لیے فوری اقدامات کرتے ہوئے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود مسلسل کام کیا جس پر محکمہ کے افسران اور اہلکار خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ان شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے غیر محفوظ سکولوں سے متعلق ویڈیوز ریکارڈ کرکے متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں نے اپنی اہم سماجی ذمہ داری ادا کی ہے اور اس ذمہ دارانہ تعاون سے ممکنہ خطرات کی نشاندہی اور بروقت کارروائی میں مدد ملی ہے۔
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متعلقہ حکام اور محکمہ تعلیم کی ٹیم کو اس اہم ذمہ داری کو کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔

