خیبرپختونخوا پولیس کے 3,986 اہلکاروں سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
پشاور:خیبر پختونخوا پولیس کے 3,986 اہلکاروں کی منظور شدہ چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر واپس نہ آنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جعلی نوٹیفکیشن پھیلانے سے گریز کی اپیل
سوشل میڈیا پر بعض اکاؤنٹس کی جانب سے ایک دستاویز شیئر کی جا رہی ہے، جسے مبینہ طور پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے دفتر سے 16 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن ظاہر کیا گیا ہے۔
دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبے کے 3,986 پولیس اہلکار منظور شدہ چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر واپس نہیں آئے۔
فیکٹ چیک کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس میں کیے گئے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
اس دستاویز کے ذریعے خیبر پختونخوا پولیس میں نظم و ضبط کی کمی، اہلکاروں کے حوصلے پست ہونے اور آپریشنل تیاریوں کے فقدان کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ دستاویزات اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہیں اور کسی بھی خبر یا نوٹیفکیشن کی تصدیق کیے بغیر اسے آگے شیئر نہ کریں۔

