باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کو بچے اٹھا کے کھیلنے لگے۔
بارودی مواد پھٹنے سے تین معصوم بچے شہید جبکہ متعدد زخمی،
باجوڑ میں خوارج کے چھوڑے گئے اسلحے سے زخمی بچوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے پشاور منتقل کر دیا گیا۔
پشاور(مہم نیوز)27 ستمبر 2025 کو باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لغڑئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں خوارج کی جانب سے چھوڑا گیا بارودی مواد بچوں کے ہاتھ لگ گیا۔
یہ وہی علاقہ ہے جہاں کچھ ہفتے پہلے خوارج کی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
بچوں نے بارودی مواد سے کھیلنا شروع کر دیا جس سے وہ اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین بچے شہید جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔مزید برآں،
پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ سانحہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ *فتنہ الخوارج کی کارروائیوں نے علاقے میں کس طرح خطرناک بارودی جال بچھا رکھے ہیں۔
مقامی آبادی کے تعاون سے ، ماضی کی طرح، پاک فوج ان علاقوں کو بارودی مواد سے صاف کرنے کے لیے دوبارہ تیار ہے-
علاقے کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ باجوڑ کو ان خطرات سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
